19 اکتوبر، 2019، 12:08 PM
Journalist ID: 2393
News ID: 83522686
T T
0 Persons
ایران بھر میں چہلم امام حسین کی پروقار تقریب کا انعقاد

تہران، ارنا – ایرانی مذہبی عوام ایران کے تمام شہروں میں چہلم امام حسین (ع) کی تقریب کو بڑی عقیدت کےساتھ منا رہے ہیں۔

ایرانی دارالحکومت 'تہران' سمیت تمام شہروں میں بسنے والے لاکھوں تعداد کے ایرانی شہریوں نے آج بروز ہفتہ حضرت سیدالشھداء امام حسین علیہ السلام کی چہلم کی مناسبت سے جلوس عزا کی تقریب میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے مولا امام حسین (ع) کی قربانی اور عظمت کو خراج عقیدت پیش کیا.

ہر سال اربعین امام حسین میں تہران، مشہد سمیت ایران کے تمام شہروں میں تمام عقیدت سے مجلس عزا منائی جاتی ہے.

شہادت امام حسین کی چالیسواں دن (اربعین) کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک سے لاکھوں افراد  اربعین کی جلوس عزا کی شرکت کے لیے نجف اشرف سے کربلائے معلی تک پیدل مارچ کرتے ہیں.

روان سال کو اربعین کی تقریب میں عراق اور دوسرے ممالک سے 20 ملین زائر شریک ہیں جن زائرین میں سے 3 ملین ایرانی ہیں.

 تفصیلات کے مطابق اب تک 100 ہزار سے زائد پاکستانی زائریں کربلائے معلی میں منعقدہ اربعین حسینی کی جلوس عزا کی تقریب کی شرکت کیلیے میرجاوہ سرحد سے ملک میں داخل ہو چکے ہیں.

 ہرسال محرم الحرام اور اربعین کے موقع پر بڑی تعداد میں پاکستانی زائرین کربلای معلی کے دورے کے لئے ایرانی سرحدی علاقے میرجاوہ سے ملک میں داخل ہو رہے ہیں.
گزشتہ سال کے اربعین کے موقع پر 45 ہزار پاکستانی زائرین صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی علاقوں سے ملک میں داخل ہوگئے.

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .